Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سی ای او ایجوکیشن ملتان کے سکولوں پر چھاپے؛ اساتذہ غائب، ناقص صفائی پر شوکاز جاری

سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 5 فیض مرکز بستی ملوک کا اچانک معائنہ کیا، پی ٹی سی ٹیچر عتیق اللہ غیر حاضر پائے گئے، ہیڈ ماسٹر عبدالوکیل بھی سکول میں موجود نہیں تھے، کمپیوٹر لیب غیر فنکشنل تھی، صفائی کا نظام ناقص تھا۔

بچوں کی تعداد انتہائی کم تھی بچوں کی تعلیمی حالت غیر تسلی بخش تھی، سکول کی مجموعی کارکردگی انتہائی ناگفتہ تھی۔

متعلقہ اساتذہ کی ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرکے ہیڈ ماسٹر عبدالوکیل ،کمپیوٹر ٹیچر رمیض جاوید اور پی ٹی سی ٹیچر عتیق اللہ کو دفتر طلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 11 فیض گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 5 فیض اور گورنمنٹ گرلز نصرت الاسلام ہائی سکول کا بھی وزٹ کیا۔

دریں اثناء انہوں نے (مرکز زنانہ) گلگشت اور مرکز (زنانہ) گلزار پور کی ناقص کارکردگی پر اے ای اوز کو بھی طلب کرلیا ہے۔

گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل گرلز سکول اور گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل گرلز سکول خان پور مڑل کی ہیڈز کو سکول کے انتظامات بہتر کرنے بارے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button