Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان: سی ای او کے چھاپے ایک سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت تما م اساتذہ غیر حاضر، دوسرا مکمل بند پایا گیا

سی ای او ایجوکیشن ملتان نے مخبر ی پر دو سکولوں پرچھاپے مارے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پہلا چھاپہ ئی سکول جام پور شرقی، ملتان پر مارا جہاں میاں عبدالقدیر احمد خان ہیڈ ماسٹر، ظاہر نعیم، محمد اسماعیل،ملک آصف، حافظ شیراز، ممتاز احمد، فیاض حسین پی ایس ٹی کشف علی خالد حسین اورریاض حسین جونیئر غیر حاضر تھے اور سکول بغیر ٹیچر کے چل رہا تھا۔

جس پر سی ای او نے تما م ٹیچرز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے سکول کا اچانک دورہ کیا تمام افراد سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے، اس لیے آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 02 دنوں کے اندر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضری کے لیے تحریری طور پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں اور 10ستمبر کو سہ پہر 3.00 بجے زیر دستخطی کے دفتر میں آپ تحریری بیان کے ساتھ پیش ہوں۔

دوسرا چھاپہ گرلز پرائمری سکول گونگے والا مرکز رنگیل پور (زنانہ) پر مارا جو مکمل بند پایا گیا جس پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، مرکز رنگیل پور (زنانہ) تحصیل سٹی شوکاز جاری کر دیا گیا کہ گزشتہ روز اچانک دورہ کیا تو مذکورہ سکول بند پایا گیا اس لیے آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تحریری طور پر اپنے موقف کی وضاحت کریں کہ مذکورہ اسکول کو بند کیوں کیا گیا 16ستمبر کو سہ پہر 3.00 بجے تحریری بیان کے ساتھ پیش ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button