Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کےلئے بڑا حکم
سی ای او ایجوکیشن ملتان نے موسم گرما کی تعطیلات میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سرکاری احکامات ماننے کا پابند کردیا ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ حکومت کے احکامات کے مطابق تمام پرائیویٹ اور سرکاری ادارے چھٹیوں کے بعد 21 اگست سے کھلیں گے، اس لئے تمام پرائیویٹ ادارے اس شیڈول کو یقینی بنائیں گے کوئی سمر کیمپ نہیں لگایا جائے گا اور سکول بھی مقرر تاریخ کو کھلیں گے ۔
تمام ڈی ای او ز اور دیگر تعلیمی افسر اس حکم نامے کی تعمیل یقینی بنائیں گے ، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔