Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کا ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کا دورہ

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیر قیادت کالج پرنسپلز کے وفد نے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کا دورہ کیا ۔

ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفد کو یونیورسٹی میں جاری پروگرامز بارے بریفننگ دی، انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے شراکت داری اہم ہے ۔ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس جنوبی پنجاب میں معیاری تعلیم کیلئے کوشاں ہے ۔کیمپس میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی کی کاوشوں سے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے ۔ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔

وفد میں اکرم سمرا،محمد شہزاد ،ڈاکٹر ظفر اقبال زاہد ،محمد شہزاد نذر،عبدالمنان ،فلک شیر ،جمعیل احمد ،عزیز فاطمہ ،طیبہ جمشید ،شازیہ جبیں ،کائنات امین ، انیلہ فلک ،شہزادہ نذر عباس ،مظفر عباس قریشی ،عبدالمامد سعیدی ،ضیاالرحمٰن ،خواجہ عزیر،امجد انصاری ،محمد شاہ نواز ،محبوب اشرف ،محمد نذیر، فرحان عطاودیگر شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button