Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو چیف ریٹائر ہوگئے

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق اپنی مدت ملازمت پوری کرکے سروس سے ریٹائر ہوگئے، ان کے اعزاز میں الوداع تقریب کا اہتمام کیاگیا۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میپکو کو پورے ملک میں نمبر ون پوزیشن پر لانے کے لئے مزید محنت درکار ہے اور امید ہے کہ میپکو افسران و سٹاف اپنی محنت سے کمپنی کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 22جون 1987ء کولاہور سے بحیثیت اسسٹنٹ منیجر پلاننگ سروس کا آغاز کیا۔

1997ء میں اسسٹنٹ منیجر مینٹی نینس ساہیوال کے فرائض سرانجام دئیے۔2003ء میں ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر ترقی پاکر واپڈا ہاؤس لاہور تعیناتی ہوئی۔

2003 تا 2019ء تک میپکو میں ایکسین اور ایس ای کے فرائض سرانجام دئیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بجلی کمپنی کے سی ای ا و کی حیثیت سے باعزت طورپر ریٹائرہورہاہوں یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ میری دُعاہے کہ میپکو دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرے۔

چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو مہر اللہ یار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرہونے سی ای او انجینئر اکرام الحق نے اپنی دور تعیناتی میں لائن لاسز اور ریکوری کے مقررکردہ اہداف حاصل کرکے تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں اپنی پوزیشن بہترکی۔

ہم ٹیم ورک سے اس تسلسل کا سلسلہ برقراررکھیں گے اور میپکو کو نمبر ون پوزیشن پر لانے کے لئے ان تھک محنت کریں گے۔

جنرل منیجر آپریشن میپکو رانا عبدالستار نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ اللہ رب العزت کا تحفہ ہے۔

انجینئر اکرام الحق نے تمام سٹاف اورانجینئرز میں کمپنی کی ترقی کے لئے محنت کرنے کا جذبہ پیداکیا اور اسی جذبے کے نتیجے میں ہماری پوزیشن ملک بھر کی بجلی کمپنیوں میں بہترہورہی ہے۔ تمام افسران و سٹاف ٹیم ورک سے کمپنی کے نتائج مزید بہتربنانے میں کرداراداکرنے کی ضرورت درکارہے۔

جنرل منیجر کسٹمرسروسز چوہدری محمدنعیم نے کہا کہ محنت اورجدوجہد سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے پر سی ای او میپکو مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انجینئر اکرام الحق جیسے مخلص آفیسر ادارہ کا اثاثہ ہوتے ہیں اور انکی محکمہ کے لئے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔جنرل منیجر ٹیکنیکل رئیس عبدالاحدنے کہا کہ میپکوانتہائی سینئر افسر سے محروم ہوگئی ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔
بعدازاں چیف انجینئر ڈویلپمنٹ مہر اللہ یار خان، جنرل منیجر ٹیکنیکل رئیس عبدالاحد، جنرل منیجر آپریشن رانا عبدالستار، جنرل منیجر کسٹمرسروسز چوہدری محمد نعیم،فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل چوہدری خالد محموداور ڈائریکٹر پلاننگ سیف اللہ سُرانی نے ریٹائر ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اکرام الحق کو یادگاری شیلڈز، تحائف اور واجبات کا چیک دیا۔

تقریب میں نظامت کے فرائض ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے سرانجام دئیے جبکہ تلاوت کلام ِ پاک سپریٹنڈنگ انجینئر ڈی جی خان سرکل محمد رفیق کنول نے کی۔

اس موقع پرڈائریکٹرجنرل ایچ آراینڈ ایڈمن لیاقت علی میمن،چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ ظفر اقبال گل، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی جاوید اقبال گل، ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی، ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، ڈی جی میراڈ محمد ارشد دھرالہ، ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ سیکیورٹی میجر (ر) فرخ جاوید گھمن، پراجیکٹ ڈائریکٹرزرانا محمد ایوب اور نور الحسن ڈوگر،تمام آپریشن/جی ایس او سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، میپکو ہیڈ کوارٹر کے تمام شعبوں کے سربراہان اورافسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button