Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں 14 اگست کی تقریبات منانے کا فیصلہ، سی ای اوز کو ٹاسک دے دیے گئے

محکمہ سکولز نے 14اگست کی تقریبات منانے کےلئے تمام سکولوں کے سربراہوں اور سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس شیڈول دیا گیا ہے کہ جشن آزادی کی دو روزہ تقریبات منائی جائیں 13اگست کو تقریری، ملی نغموں کے مقابل کرائے جائیں جبکہ 14اگست کو جھنڈا لہرانے کی تقریب اور شہدا کےلئے دعائیں کی جائیں گی ڈی پی آئی سکولز کو تمام تقریبات مانیٹرکرنے کا حکم دیاگیا ہے ان احکامات کی روشنی میں سکولوں کے سربراہ پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ 13کو اتوار اور 14سوموار چھٹی کا دن ہے تاہم اساتذہ تقریبات کے انعقاد کےلئے طلبا کے گھروں میں فون کرتے رہے ۔