Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں پانی کے عالمی کے حوالے سیمینار کا انعقاد

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ کیمسٹری اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے باہمی اشتراک سے پانی کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر/سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر صائقہ عمران تھیں۔

اس سیمینار کی میزبانی ڈاکٹر سارہ مصدق نے کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صائقہ عمران نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پاکستان میں آبی وسائل کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سال 2022 کا تھیم جو کہ فطرت کے اس ضروری وسائل کے بارے میں ہماری توجہ دلانے کے لیے ایک آواز ہے ، جس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زمینی پانی کو بچانے اور اس کو محفوظ کرنے کا لائحہ عمل طے کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

اس حوالے سے ویمن یونیورسٹی ملتان صاف پانی اور صفائی ستھرائی میں اپنا کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دونوں اداروںکا ایک موثر تعاون خطے میں پانی کے معیار کے انتظام میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے یونیورسٹی کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

سیمینار میں اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button