Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو ملازمین کے بچوں کو کمپیوٹر کورس مکمل کرنے پر اسناد سے نوازا گیا

بختیار لیبر ہال ملتان میں یونین کی جانب سے میپکو ملازمین کے بچوں کے لیے کمپیوٹر سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے میپکو کے افسران کے ہمراہ 6 ماہ کا کورس مکمل ہونے پر طلباء اور طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

جنرل مینجر آپریشن میپکو ناصر ایاز گرمانی و دیگر اعلی افسران نے انعامات تقسیم کیے۔

جنرل مینیجر نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کے ہائیڈرو لیبر یونین کی جانب سے اس مہنگائی کے دور میں ملازمین کے بچوں کو اتنی سستی،جدید،مفید کمپیوٹر کی تعلیم دی جا رہی ہے۔

ہم خورشید احمد کی صحت اور سلامتی کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس عمر میں بھی ملازمین کے لئے ہر وقت سفر میں رہتے ہیں۔پورے پاکستان کی ڈسکوز کی اتھارٹی کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر ریگولر میٹنگ کرتے ہیں۔بطور افسران ان بچوں کے لئے ہم سے بھی جو کچھ ہو سکا ہم آپ کے ساتھ ہیں مل کر کریں گے۔

خورشید احمد نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہائیڈرو یونین نے ملازمین کے بچوں کے لیے کمپیوٹر سنٹر قائم کیے ہوئے ہیں۔جہاں پر بچوں کو مفت کمپیوٹر کی جدید خطوط پر تعلیم دی جا رہی ہے۔اللہ کے فضل سے ہم اس کمپیوٹر کورس کو کمپیوٹر ڈپلومہ کروانے کی طرف کام کر رہے ہیں۔

خورشید احمد نے کمپیوٹر ٹیچر محمد ذیشان کی خدمات کو سراہا۔خورشید احمد نے ملک کی سلامتی اور محکمہ کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آر،ایڈمن لیاقت علی میمن،چیف انجینئر خالد نذیر،ڈائریکٹر فنانس میاں انصار،ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی، سپرنٹنڈنگ انجینئر ملتان چودھری خالد،اسٹاف افسر عرفان صدیقی موجود تھے۔

خورشید احمد کے ہمراہ مرکزی سینئر نائب صدر یونس کمبوہ،چوہدری غلام رسول گجر،چوہدری محمود امجد، شکیل بلوچ،چودھری خالد،سجاد بلوچ،مصطفی کمبوہ، رانا انور،احمد موہل، موہل،ثاقب زیب،،شبیر گجر،رانا زاہد،شہباز بھٹی،محمد نفیس،نذیر اعوان،راشد یامین، الطاف مہار،عاطف خان،میاں علیم،چوہدری اظہر،رانا عمران،سلمان بلوچ،اکرام آرائیں،مسعود علوی،شباب خان، مدثر بھٹی،مظہر عباس،واحد ہاشمی،اکبر علی، شوکت بلوچ و دیگر عہدیداران ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button