Breaking NewsSportsتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کی سالانہ گیمز کی منظوری دے دی گئی

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر ڈسٹرکٹ اسکول اور انٹر کالجیٹ گیمز 2022 کی منظوری دے دی ۔
بورڈ گیم کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا ۔
چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے سینئر سپریٹنڈنٹ ملک نثار احمد کو انچارج بورڈ گیمز مقرر کیا ہے ۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام منعقدہ گیمز میں ملتان وہاڑی ۔لودھراں اور خانیوال کے اضلاع کے سکولز اور کالجز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔