Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین نے امتحانی ڈیوٹیوں بارے انکوائری مکمل کرلی
تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین حافظ قاسم نے شکایات پر امتحانی ڈیوٹی بارے انکوائری کی، جس کی رپورٹ مکمل ہوگئی۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈہ کرکے تعلیمی بورڈ کے افسروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی جو خلاف ضابطہ کارروائی سامنے نہین آئی، امتحانی ڈیوٹیاں (تھیوری و پریکٹیکل) تفویض کرنا کنٹرولر امتحانات کا اختیار ہے، اس میں سیکرٹری بورڈ کا کوئی عمل دخل نہ ہے۔
علاوہ ازیں میٹرک/انٹرمیڈیٹ (فرسٹ سالانہ/سیکنڈ سالانہ) امتحانات 2023ء میں ڈیوٹی دینے والے سپروائزری سٹاف اور پریکٹیکل ایگزامینرز کے معاوضہ جات اور ٹی اے ڈی اے کی 100 فیصد ادائیگی کی جا چکی ہے، مذکورہ امتحانات کے مارکنگ سٹاف کی 98 فیصد ادائیگی کی جا چکی ہے، اگر کسی کو اعتراض ہے وہ سیکرٹری اور چیئرمین سے رابطہ کرسکتا ہے ۔