Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر کے امتحانات کا کامیاب انعقاد ایک ٹیم ورک کا نتیجہ قرار

تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین حافظ قاسم نے کہا ہے کہ انٹر کے امتحانات کاکامیاب انعقاد ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، مشکلات حالات میں بروقت نتائج تیار کرنے پر سیکرٹری بورڈ اور کنٹرولر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

نتائج کےاعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ رواں برس نتائج کی تیاری میں مشکلات پیش آئیں، نئے نئے ایس اوپیز نے مارکنگ میں مشکلات پیدا کیں، مگر سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان اور ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹرفرید شریف کی مدد نے منز ل آسان بنائی۔

سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ یہ بھاری ذمےد اری تھی جو احسن طریقے سے ادا کی گئی حکومت کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کی وجہ سے اس عرصے میں ایمرجنسی نافذ رہی۔

کوشش کی گئی کہ طلبا وطالبات کو معیاری مارکنگ کرکے ریلیف دیا جائے، اس کےلئے حکومتی احکامات پر پورا عمل کیا گیا ۔

تقریب سے کنٹرولر حامد بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button