Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چیئرمین ایچ ای سی ایمرسن یونیورسٹی کے تدریسی ماڈل سے خوش

چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا، اور مصروف دن گزارا۔ ان کو یونیورسٹی کے مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں فلپڈ کلاس روم، بلوم ٹیکسونومی جدید تدریسی طریقہ کار نافذ العمل

ڈاکٹر مختار احمد نے فیکلٹی آف مینیجمنٹ سائینسز کی عمارت اور ماڈل کلاس روم کا افتتاح کیا ۔

انہوں نے ڈاکٹر محمد رمضان کے ویژن کے مطابق فلپڈ کلاس روم ماڈل کے عملی نفاذ کو سراہا۔

چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک تقریب میں فیکلٹی سے ملاقات کی۔

رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ضیا احمد نے تقریب میں بتایا کہ ایمرسن یونیورسٹی تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔

وائس چانسلر نے جدید طریقہ تعلیم کا نفاذ، سپورٹس کمپلیکس کا قیام اور کھیلوں کا آغاز، نئے شعبہ جات اور ایم فل پروگرامز کا آغاز، کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کا اجراء اور مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا آغاز اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے تمام فیکلٹی کو محنت اور اتفاق سے یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات کی تلقین کی۔

انہوں نے پروفیسر آفتاب خان خاکوانی اور پروفیسر ظفر شیروانی کو ان کی خدمات پر سرٹیفیکیٹ آف اپریسی ایشن دیا۔

آخر میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر مختار احمد کو وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے یونیورسٹی سووینیر پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button