ڈاکٹر مختار احمد زرعی یونیورسٹی پہنچ گئے
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد کا دورہ کیا، اس دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نےیونیورسٹی کی پروگریس اینڈ ڈویلپمنٹ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
چیئرمین ایچ ای سی نے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان باقی یونیورسٹیوں کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان نے اتنے کم عرصے میں ریسرچ اور دیگر شعبوں میں ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام پیدا کیا ہے۔
یونیورسٹی کے آؤٹ ریچ،کمیونیٹی سروسز اور انڈسٹریل لنکجز کے پروگرامز کو خاص طور پر سراہا۔
آخر میں چیئرمین ایچ ای سی نے تبوبیا کا پودا لگا کر یونیورسٹی کی شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے یونیورسٹی کے اس ماحول دوست اقدام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، رجسٹرار عمران محمود اور یونیورسٹی کی کمیونٹی نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد کا یونیورسٹی میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔