Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرویو دینے کیلئے امیدوار میں بنیادی طور پر خود اعتمادی کا ہونابہت ضروری ہے : محمد سجاد آہیر

آئی سی ایم اے کے چیئرمین سی پی ڈی کمیٹی و سیکرٹری ملتان برانچ محمد سجاد آہیر نے کہا ہے کہ انٹرویو دینے کیلئے امیدوار میں بنیادی طور پر خود اعتمادی کا ہونابہت ضروری، مکمل تیاری اور شخصی نکھار کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

انٹرویو دینے کیلئے امیدوار رہنما اصولوں پر عمل کرکے یقینی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز انٹرویو مہارت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے طلباء کو انٹرویو دینے کے تمام طریقے بتائے اور کہا کہ اگر آپ ان باتوں پر عمل کرتے ہوئے انٹرویو دینگے تو کامیابی آپکے قدم چومے گی ، اور آپ بہترین روزگار کمائیں گے

چیئرمین ملتان برانچ محمد وقاص خالد نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹ اپنے طلباء کو آگے بڑھنے کیلئے تمام وسائل فراہم کررہا ہے جسکا ثبوت آج کا سیمینار، اور اس قسم کے دیگر سیمینار کرانا ہے، جس میں ماہر ٹرینرز اور قابل اساتذہ کے لیکچر شامل ہیں۔

طلباء کوچاہیے کہ پوری توجہ سے لیکچر کو سنے اور ان پر عمل بھی کریں ہمارا مقصد خوشحال اور پڑھا لکھا پاکستان ہے جس میں ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ایم اے ثمینہ خان کیانی نے کہاکہ10ستمبر کو ہونیوالے جاب فیئر میں پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی وملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

یہ جاب فیئر ملتان کے طلباء وطالبات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، سیمینار سے محمد شعیب، یوسف صدیقی، شہباز احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں لیکچرار محمد سجاد آہیر کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی، طلباء نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا سیمینار کو خوش آئند قرار دیا۔

ملتان، آئی سی ایم اے میں منعقدہ سیمینار سے محمد سجاد آہیر، محمدوقاص خالد، میڈم ثمینہ کیانی، محمد شعیب، یوسف صدیقی، شہباز احمد ودیگر خطاب کررہے ہیں، دوسری جانب چیئرمین کویادگاری شیلڈ دی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button