Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل سیزن 10 کا دوبارہ آغاز: 6 ٹیمیں، 0 خوف ، محسن نقوی کا بھارت کو ذو معنی پیغام، کرکٹ کا جوش دوبارہ عروج پر!

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد سیز فائر معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر ایک ٹویٹ میں بھارت کو ذو معنی پیغام دیا چھ ٹیمیں زیرو خوف۔

پی ایس ایل کے باقی 8 میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جس کا اختتام 25 مئی کو ہونے والے گرینڈ فائنل پر ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، جبکہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی باقی تین مقامات کے لیے مقابلہ کریں گی۔ ملتان سلطانز 9 میں سے صرف ایک میچ جیتنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

پی ایس ایل کے شائقین کے لیے یہ ایک خوش آئند خبر ہے، جو کرکٹ کے اس جشن کا دوبارہ آغاز دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ تمام ٹیموں کو نیک تمنائیں!

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button