Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بابر ! ہم اور پوری قوم آپ کی سپورٹ میں کھڑے ہیں : رمیض راجہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ نے چیئرمین پی سی بی کو خوشی سے نہال کردیا، بابر الیون کی کارکردگی سے اس قدر خوش ہوئے توا نہوں نے بابر کومکمل سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہ جیت کا تسلسل ایسے ہی برقرار رکھیں ، اگر یہی کارکردگی رہی تو دنیا کی کوئی ٹیم آپ کو شکست نہیں دے سکتی ۔

بورڈ کی مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے ،فینز آپ کے ساتھ ہیں ، پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، فینز میں جو چارج بھرا ہے اس کا کوئی توڑ نہیں ہے۔

یہ بہت بڑی بات ہے اتنی گرمی میں کھیلنا اسان کام نہیں تھا، مگر بابر الیون نے کسی موقع پر محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ،لڑکوں کو ایک ٹیم کی صورت میں بنادیا ہے۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز ٹیم اور ان کی مینجمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شدید موسم کے باوجود طویل سفر کیا، اور پاکستانی عوام کو اچھی انٹرٹینمنٹ دی ، انہوں نے ملتانیوں کے جنون کو سراہتے ہوئے کہ اتنی گرمی میں آکر اپ نے ثابت کردیا کہ ملتان میں مزید کرکٹ ملنی چاہیے

ہم پورا زور لگائیں گے انگلینڈ کا میچ یہاں منعقد کرادیں ، اور پی ایس ایل کے میچز بھی کرائے جائیں گے

انگلش ٹیم اس سال ستمبر،اکتوبر میں 7 ٹی 20 میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے۔

ملتان کو اس میں سے 2 میچز دینے کا اارادہ ہے۔معاملہ برطانوی سکیورٹی ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔

پی ایس ایل 8 کے میچز ملتان میں کرائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button