Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں دھوم مچانے والی پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کی تاریخ سامنے آگئی۔

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی زیرصدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں تمام 6 فرنچائز کےنمائندوں نےشرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ایل ایٹ 9 فروری سے19 مارچ 2023 تک کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔

ایونٹ کے لیے کم از کم 4 مقامات کو طے کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں منعقد ہوں گے ، جب کہ ایونٹ کےدیگر معاملات طے کرنے کیلئے اجلاس اگلے ہفتے ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی میزراجہ نے پی ایس ایل 7 کےکامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سیزن کو بھی بھرپور کامیاب بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں