Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رمیز راجہ نے اپنی قسمت کا فیصلہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا

نئی حکومت کے آںے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا اپنی پوزیشن پر قائم رہنا مشکل ہوگیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے استعفیٰ دینے کے بجائے فیصلہ نئے وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیا ہے۔

پی سی بی آئین کے مطابق وزیراعظم بورڈ آف گورنرز میں اپنے دو نمائندے نامزد کرتا ہے، جو چیئرمین کے عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے نجم سیٹھی اور ذکا اشرف فیورٹ ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

رمیزراجہ ستمبر2021 سے چیئرمین کےفرائض انجام دےرہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button