Breaking NewsSportsتازہ ترین
چیئرمین پی سی بی ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کریں گے
چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہا ہے کہ جنوبی کرکٹ کا حب ہے یہاں کرکٹ کے فروغ کےلئے تمام تر اقدمات کئے جائیں گے، جلد ملتان سٹیڈیم کادورہ کرکے اس کے مسائل کو ختم کروں گا۔
وہ ساوتھ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی گفتگوکررہے تھے جس میں چیئرمین خواجہ انیس اور سی ای او عبدالصبور او ردیگر شامل تھے ۔
وفد نے ان کو ملتان بوائز کرکٹ ویمن کرکٹ اور سکول کرکٹ کی رپورٹ پیش کی اور اپنے مسائل بارے بتایا ۔
جس پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ جلد ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کریں گے اور ملتان کے کرکٹ حلقوں سے بھی ملاقات کریں گے اور اس علاقے کو کرکٹ کا گڑھ بنائیں گے ، کرکٹ کو گراس روٹ لیول مضبوط کرنا اولین ترجیح ہے، جس کےلئے چھوٹے علاقوں کو فوکس کیا جائے گا۔