چیئرمین پنجاب ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی زکریا یونیورسٹی آمد

چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ جنوبی پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر اعلیٰ تعلیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور جامعہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیقی سرگرمیوں میں بہتری، اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مستقبل کی حکمت عملی مرتب کی گئی اس بات پر اتفاق کیا کہ جنوبی پنجاب کی جامعات کو علمی، تحقیقی اور انتظامی لحاظ سے مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ خطے کے تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور،پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ پرو وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی،پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر وائس چانسلر لیہ یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ پرو وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر مظہر حیات پرو وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر حیات اعوان پرو ریکٹر یونیورسٹی آف ساؤتھ پنجاب ملتان، پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان، پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان، وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شریک تھے ۔