Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مزید ظلم ہوا تو اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے : عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حربے استعمال کر رہے ہیں وہ روک دیں ورنہ ہماری تحریک اسلام آباد کی طرف آئے گی اور آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

گجرات میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں تیار ہو جاؤ، ہم نے ظلم کا مقابلہ کرنا ہے، یہ ہمارے خلاف جتنی ایف آئی آر کاٹیں گے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، قانونی کارروائی کا مطالبہ کرنے پر میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا، پی ڈی ایم سمیت سب جو مرضی کر لو اب جیت نہیں سکتے۔

عمران خان نے کہا: ’ہماری تحریک کرپشن روکنے کے لیے ہے، اس امپورٹڈ حکومت کی کرپشن روکنے کے لیے لڑائی کرنی ہے، ہمیشہ عدلیہ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی، اور ان کے لیے تحریک چلائی، آج ن لیگ عدلیہ کو کہتی ہے کہ عمران خان کے خلاف ایکشن لو، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا ۔

سابق وزیراعظم نے کہا: ’جسٹس قیوم کو فون کر کے کہتے تھے کہ بے نظیر بھٹو کو 3 سال نہیں 5 سال کی سزا دو، عمران خان نے کبھی ایسے کام نہیں کیے، اور نہ کرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ اقتدار سے باہر تھے تو آئی ایم ایف بہت برا تھا، اور اب بہت اچھا ہوگیا، ہماری حکومت میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے تھی، اب آئی ایم ایف کے حکم پر 230 روپے لیٹر ہوگیا، آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 96 ڈالر ہے تو ملک میں تیل مہنگا کیوں ہے، ہم بھی آئی ایم ایف پروگرام میں تھے آج اتنی مہنگائی کیوں ہوگئی، انہوں نے ہماری حکومت کے خلاف سارا پروپیگنڈا مہنگائی پر کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button