Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستانی قوم مشکل میں ہے، مگر ہم اس امتحان میں کامیاب ہونگے : عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ڈیم نہ بناکر سنگین کوتاہی کی گئی، ان سےسوال پوچھتا ہوں کہ ڈیم کا ان کو کوئی احساس نہ تھا۔

جہلم میں حقیقی آزادی تحریک سے متعلق منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں سیلابی صورت حال ہے، سیلاب کی صورتحال سےپورا بلوچستان،سندھ اور کے پی متاثر ہے پاکستانی قوم مشکل میں ہے، مگر ہم اس امتحان میں کامیاب ہونگے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کسی بھی امتحان سےمل کر لڑتی ہےاورکامیاب ہوتی ہے، ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد سیلاب،جنگوں میں بھی جاری رہےگی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیر کے روز سیلاب متاثرین کے لئے ٹیلی تھون کرونگا اور ان کے لئے فنڈز جمع کرونگا۔

جمع شدہ رقم کو ایک فنڈز کے تحت ثانیہ نشتر کے زریعے مستحقین میں تقسیم کرینگے، ثانیہ نشترنے کرونا وبا کے دوران بہترین کام کیا تھا، جس کی دنیا نے بھی تعریف کی تھی۔

جہلم جلسے میں پی ڈی ایم قیادت کو نشانے پر رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والے بھی سن لیں جو کہتے ہیں کہ عمران خان سیاست کررہاہے، جب تک ملک کو تم چوروں سےآزاد نہیں کراتا ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ فکرنہ کریں عمران خان اوران کی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بھرپورخدمت کریں گے، سیلاب متاثرین کیلئے وہ کام کریں گےجو یہ آج تک نہیں کرسکے، ملک کولوٹ لیا، نوازشریف بھگوڑا لندن میں بیٹھ کر ہمیں درس دےرہاہے۔

سابق وزیراعظم نے نام لئے بغیر بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ڈیم ہوتے ہیں تو بارش آتا ہے، پانی آتاہے، اس پانی کوروک لیتےہیں، وہ پانی جو تباہی کرتا ہے ڈیم کی صورت میں نعمت بن جاتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں