Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

13 اگست کو قوم کو بتائیں گے حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 اگست کو ہم جلسہ کرینگے، اور قوم کو بتائیں گے حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اقلیتی برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک چھوٹا ٹولہ ملک پر حاوی ہوا ہے۔

ہماری جدوجہد اس چھوٹے ٹولے کے خلاف ہے۔ آج ہماری جنگ انصاف کیلئے ہے، ہماری یہ جنگ ایلیٹ کلاس کیخلاف ہے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انصاف کا مطلب ہے کمزور اور طاقتور کیلئے ایک قانون ہو۔ جس ملک میں انصاف کا نظام نہیں ہوتا تو وہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہوتا ہے۔ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا۔

انسانی معاشرہ تب قائم ہوتا ہے جب عدل وانصاف ہو کوئی بھی ملک آگے نہیں بڑھےگا جہاں انصاف نہ ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دین میں تمام انسان برابر ہیں۔

نبیﷺ نے ریاست مدینہ بنائی اور معاہدہ کیا۔ میثاق مدینہ میں سب کو برابر کا شہری بنایا۔ چار خلفائے راشدین میں سے دو خود عدالت میں پیش ہوئے۔ دنیا میں آج کون سربراہ ہیں جو اقلیت کیساتھ عدالت میں پیش ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ قائداعظم نے جب سیاست شروع کی تھی تو انہیں مسلمانوں کے ساتھ ہندوؤں کا بھی سفیر سمجھا جاتا تھا۔ ان کی کوشش تھی کہ ہندو اور مسلمان مل کر انگریزوں سے آزادی لیں لیکن جب انہوں ںے کانگریس کے نظریات دیکھے تو مسلمانوں کے لیے علیحدہ سے جدوجہد کی۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ عماد یوسف کے گھر میں رات 2 بجے پولیس گھس جاتی ہے۔ ان کی بیٹی صدمے میں تھی، کس معاشرے میں ایسے اٹھایا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button