Breaking NewsNationalتازہ ترین

’عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں ان کی آواز بنیں‘ : عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی پارٹی کے سینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں ان کی آواز بنیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی کی مہنگائی مخالف آواز گونجنی چاہیے۔

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس ہوا ، جس میں سینیٹ کےآئندہ اجلاس اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو مہنگائی کےخلاف ایوان میں آواز اٹھانےکی ہدایت کی۔

عمران خان نے کہا کہ سیاست میں غیریقینی کی صورتحال ملک کی معیشت کیلئےنقصان دہ ہے غیر یقینی کا خاتمہ صرف اورصرف فوری الیکشن سےہی ممکن ہے، پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجوملک کےمستقبل کیلئےسوچ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں ان کی آواز بنیں سینیٹ میں پی ٹی آئی کی مہنگائی مخالف آواز گونجنی چاہیے۔

سینیٹ میں ملک کو درپیش 4 بڑے چیلنجز کو اٹھایا جائےگا۔

حکومت کی جانب سےسیاسی انتقامی کارروائیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

میڈیا پر کریک ڈاؤن اور صحافیوں کی ہراسگی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

بدترین معاشی صورتحال، سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں ناکامی کو اجاگر کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں