Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’عوام اداروں کو پیغام دے رہے ہیں ان چوروں سے ملک کو بچالو‘ : عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دیکھ کر قوم کہاں کھڑی ہے اور کیا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کسی صورت ان ڈاکوؤں کو قبول نہیں کرے گی، میں اپنے ملک کے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا بلکہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹا کر ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا ہے، امریکی سازش اور یہاں کے میر جعفروں نے مل کر منتخب حکومت کو ہٹایا۔

عمران خان نے کہا کہ آج ملک بھر کے عوام نکلے ہیں اور سب کا ایک ہی نعرہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، آج عوام اداروں کو پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان کو ان چوروں سے بچالو ایسا نہ ہو کہ سب کے ہاتھ سے گیم نکل جائے پھر چاہو گے بھی تو نہ روک سکو گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا دھرنا نہیں دوں گا اس کی وجہ یہ تھی کہ ہماراجینا مرنا پاکستان میں ہے ۔

پولیس نے ظلم کیا لیکن یقین ہے ساری پولیس ایسی نہیں ہے مجھے پتہ ہے اس دن دھرنا دے دیتا تو اسلام آباد میں حالات خراب ہوتے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button