Breaking NewsNationalتازہ ترین

اللہ کا شکر ہے کہ میری قوم میں شعور آرہا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سارے پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں، اللہ کا شکر ہے میری قوم میں شعور آرہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سارے پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی جتنی بھی کوشش ہوسکے مدد ضرورکریں۔

عمران خان نے کہا کہ 8 گھنٹے میں پاکستانیوں نے سیلاب متاثرین کیلئے14ارب روپے دیئے ہیں، قوم کو اعتماد ہوجائے کہ ان کا پیسہ درست جگہ پر خرچ ہورہا ہے تو وہ دل کھول کرچندہ دیتی ہے، ہمارے پاکستانی دنیا بھر میں دل کھول کرمدد کرنے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگریز بھی دو سال میں اردو سیکھ لیتا ہے لیکن افسوس ہوا ہمارے کرائم منسٹر اور اردو سیکھنے والے بلاول بھٹو امریکا گئے ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین پریشان ہیں اوریہ لوگ یہاں سے اٹھ کرامریکا چلے گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے لوگ سیلاب متاثرین کیلئے یہاں مدد کیلئے آرہے ہیں، جبکہ یہ لوگ امریکا میں مہنگے ترین ہوٹلز میں قیام رکھے ہوئے ہیں، ایک طرف بھیک مانگنے جارہا ہے اور شو مارنے کیلئے مہنگے ہوٹلز میں رکے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میری قوم میں شعور آرہا ہے، میں وزیراعظم بننے سے زیادہ اس بات کا شکر گزار ہوں کہ میری قوم باشعورہوگئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں مریموں کے پاس جھوٹ بولنے کی پی ایچ ڈی ہے، جاوید لطیف کے ذریعے پریس کانفرنس کرائی گئی کہ جیسے میں نے مذہب کی توہین کی ہو، ان کی کوشش ہے کہ میرے پرجو بھی واردات ہوگی تو کہیں گے کہ مذہبی جنونی نے اقدام اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نااہل کرانے کی انہوں نے پوری کوشش کی، یہ لوگ عمران خان سے ڈرتے ہیں اسی لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ان سب کو معلوم ہے کہ عمران خان آئندہ الیکشن جیت جائیں گا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ 30 سال سے کرپشن کررہے ہیں اور ایک دوسرے پر کرپشن کے کیسز بنائے، آج یہ باری باری اپنے کیسز ختم کرا رہے ہیں، اور باریاں لے رہے ہیں۔

اگرکوئی یہ سمجھتا ہے ہم بھیڑبکریوں کی طرح چپ کرکے تماشہ دیکھیں گے تو ایسا ممکن نہیں، جب تک میری میں جان ہے ان کیخلاف نکلوں گا اور قوم کو بھی نکالوں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں