Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک پر چور مسلط کردیں تو دشمنوں کی ضرورت نہیں : عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ جب چوروں کا ٹولہ جب میرانام سنتا ہےتو ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں۔

سرگودھا یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ، یہ سیاست نہیں ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے خطاب کو روکنے کے لئے گورنر پنجاب کو خصوصی ہدایت دی گئیں، گورنر صاحب آپ کو کس نےاجازت دی کہ سیاسی لیڈر کو ایڈریس کرنے سے روکے، تم یونیورسٹی میں رہنماؤں کو خطاب سے نہیں روک سکتے۔

طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر آپ کےسامنےسیاسی لیڈر خطاب نہ کریں تو آپ کی سیاسی تربیت کیسےہوگی، آپ اپنانظریہ کیسے بنائیں گے؟ کیسےپتاچلےگا کہ لیڈرشپ کیاہوتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں تین مرتبہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کر چکا ہوں، پھر دعوت ملی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی میں برطانیہ کے سیاستدانوں کو ہی نہیں عالمی رہنماؤں کو بھی خطاب کی دعوت دی جاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اگر نوجوانوں کے سامنےبات کرونگا توانکی بہتری کی کرونگا، میں تو چاہتا ہوں کہ یونیورسٹی میں سب کو بلایا جائے، میں چاہتاہوں کانپیں ٹانگنے والا بلاول بھی آپ کے سامنے کھڑابہو، کیونکہ چوروں کا ٹولہ جب میرانام سنتا ہے تو انکی کانپیں ٹانگناںشروع ہوجاتی ہیں۔

سرگودھا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شریف اور زرداری خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پرچوری کی کتابیں لکھی گئی ،ریمنڈ بیکرنے کتاب لکھی کہ نوازشریف ،آصف زرداری نے کتنی چوری ک۔

یہاں نیب انہیں پکڑنے کے بجائےآصف زرداری کے کیسزختم کرتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں میرے ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جہادہے،میرا ایمان ہے کہ چوروں کی غلامی سےبہترہےمرجاؤں،انسان کومرجاناچاہئے بجائےان چوروں کی غلامی کرے،کسی ملک میں اوپر چوروں کو مسلط کردیں یہ تباہ ہوجائیگا۔

تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ ملک پر چورمسلط کردیں تو دشمنوں کی ضرورت نہیں، میں نے کرکٹ میں سبق سیکھاتھا کہ آخری گیند تک مقابلہ کرناہے آج آپ کے سامنے وہ آدمی کھڑاہےجسے’شکست’ ہرانہیں سکتی، پی ڈی ایم چوروں کوپیغام دیناچاہتاہوں کہ کپتان ان چوروں کا مقابلہ کرےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button