Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضمنی انتخابات میں عوام نے لوٹوں سے بدلا لینا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے ضمیر بیچنے والوں سے بدلا لینا ہے ، اور لوٹوں کو شکست دینی ہے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کیا پی پی 168 کے عوام لوٹے کو ہرانے کیلئے تیار ہے، عوام کسی صورت لوٹوں کو کامیاب نہ ہونے دے، لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، اب عوام نے بدلا لینا ہے اور ان لوٹوں کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے، غنڈہ گردی کی جارہی ہے، ملک نواز اعوان میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، ملزم حمزہ اور اس کے والد چیری بلاسم شہباز شریف کو شکست دینی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے بیرونی سازش سے مسلط ہونیوالوں کو ناکام بنانا ہے، ناجائز اور امپورٹڈ حکومت کو ہر حال میں شکست دینی ہے۔

انہوں نے ورکرز سے کہا کہ آپ نے گھر گھر جاکر لوگوں کو تیار کرنا ہے، یہ جتنی بھی دھاندلی کرلیں آپ نے ملک نواز کو جتوانا ہے اور لوٹے کو شکست دینی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button