Breaking NewsNationalتازہ ترین

کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا : عمران خان

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، غلاموں اور کرپشن زدہ لوگوں کی حکومت کبھی قبول نہیں کروں گا۔

لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی اتنی پبلک نہیں دیکھی ، میں نے لائحہ عمل دینا ہے غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈحکومت، اب پتہ چلا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے بیرون ملک سےلوگوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، پیسہ دے کر، ضمیر خریدکر، جوتے پالش کر کے اس حکومت کو مسلط کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو میری سب سےبڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے آزادخارجہ پالیسی کا مطلب ہم جوفیصلےکریں اپنےلوگوں کے مفادات کیلئےہوں میں اپنےلوگوں کوکسی دوسرےملک کے مفادات کیلئےقربان نہ کروں یہ لوگ عادی تھے، جوپاکستان کودھمکیاں دیتےتھے یہ لوگ ایک فون کال پرباتیں منوا لیتے تھے ،کبھی کسی سے ڈکٹیشن سےنہیں لی اورنہ کبھی کسی سےڈکٹیشن لوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ باہر سےحکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا، اس کا مطلب پٹرول اورفضل الرحمان کو30فیصدکم قیمت پر بیچ سکتےتھے۔
روس سے ہمیں 20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی تھی، روس ہمیں گندم بھی20فیصدکم قیمت پر دے رہا تھا روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعےمہنگائی کم کرسکتاتھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں