Breaking NewsNationalتازہ ترین

مقصد کے قریب ہوں، کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد کو نہیں روک سکتا : عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مقصد کے اتنے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد کو نہیں روک سکتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مضحکہ خیز ایف آئی آر پر میرے وکیل مؤقف پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی اپنے ملک کو خوشحال فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میری جدوجہد اس خواب کو قوم کے لیے حقیقت بنانے میں گزری ہے، آج قوم بیدار ہوچکی، اور سمجھ چکی ہے، جاگ اٹھی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا پر امن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پی ٹی آئی کے دروازے ہر جمہوریت پسند قوت کے لیے کھلے ہیں، جمہوریت پسند قوتیں آزادی، قانون کی بالادستی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی غلامی کے خلاف اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں