Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال اس لیے دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے اور ہم پر کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سارے پاکستان کو پیغام ہے کہ تمام لوگ ابھی سے تیاری کریں، عوام کا سمندر اسلام آباد میں جمع ہوگا، ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ چاند رات کو جھنڈے لے کر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو بتانا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، لانگ مارچ کی کال صرف پی ٹی آئی نہیں تمام پاکستانیوں کے لیے ہے، اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ ٓکا سب سے بڑا مجمع ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام بتائیں گے کہ آئندہ کوئی بیرون ملک سے کرپٹ تولے کو مسلط نہیں کرسکے گا اور پاکستان کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں، 40 ارب کے ایف آئی اے اور نیب میں کرپشن کیسز ہیں، جو پرائم منسٹر بنا ہے اسے کرائم منسٹر کہا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button