Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پہلے ہی معلوم تھا آج کا فیصلہ کیا آئے گا، عدالت جاؤں گا: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے، اور ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، 25 مئی کو پولیس نے بےگناہ شہریوں پر تشدد کیا، میرے خلاف اور شہبازگل کیخلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی اتنے بڑے جلسے پاکستان میں نہیں ہوئے، مجھے پہلے ہی پتہ تھا اس کا رزلٹ کیا آنا ہے، رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے، تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایاتھا۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں، مجھے اور نوازشریف کو ایک طرف دکھایا جارہا ہے، نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا ، 34 سال پہلے میں نے فلیٹ لیاتھا، میں نے حلال کے پیسے سے فلیٹ خریدا تھا، اس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ میری جتنی بھی زندگی ہے ان چوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، الیکشن کمیشن مافیا کا حصہ ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کردیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک کا وزیراعظم اور وزرا کو تحفے ملتے ہیں تو یہ سارت تحفے توشہ خانہ جاتے ہیں اور قانون کے تحت آدھی قیمت پر خرید سکتے ہیں، عدالت میں اس کیس کی ایک چیز بھی غیرقانونی نہیں نکلے گی۔

انہوں نے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button