Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میری جان کو خطرہ ہے، پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں : عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن میں پھر بھی اسے جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، تحریک جاری رہے گی۔

عوام سے کہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑیں خوف غلام بنا دیتا ہے، جو لوگ ایمان لے آتے ہیں اللہ ان کا خوف دورکردیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کل خود خیبرپختونخوا سے مارچ کی قیادت کرونگا،عوام کا سمندرمیرے ساتھ ہوگا ان لوگوں کو نہیں معلوم عوام کے سیلاب کو یہ نہیں روک سکیں گے، جو بھی عوام کے اس سمندرکو روکنے کی کوشش کریگا وہ بہہ جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں جسمانی قوت کا استعمال کررہی ہے، یہ پرانے حربے استعمال کررہی ہیں، یہ سمجھ رہے ہیں راستے بند کرکے لوگوں کوروک لیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی موومنٹ نہیں پاکستان میں انقلاب آرہا ہے کے پی سے نکلوں گاعوام کے سمندر کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو آگے حالات دیکھ رہا ہوں سری لنکا سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتے ہیں، پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے، جبکہ سری لنکا کی آبادی بہت کم ہے لیکن اب ہماری قوم بیدار ہوچکی ہے، قوم میں خود داری جاگی ہے، کسی کوتوقع نہیں تھی کہ قوم اس طرح بیدارہوگی خودداری جاگےگی۔

عمران خان نے کہا کہ کابینہ میں60فیصدلوگ ضمانت پربیٹھےہیں،کوئی قاتل توکوئی منشیات فروش ہے، یہ لوگ حکومت میں آئے ہی اپنےکیسزختم کرانے، اور چوری کاپیسہ بچانےکیلئےہیں، الیکشن جلدی کال ہوجائیں گےتوان کےکیسزجاری رہیں گے، ان کی کوشش ہےکہ کسی طرح ان کےکیسزختم ہوں پھرالیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جوحرکتیں یہ کررہےہیں اپنی سیاسی قبریں کھودرہےہیں، رات کی تاریکی میں دیوارپھلانگ کرلوگوں کے گھروں میں گئے، فوجی کےگھرچھاپہ ماراگیا، اس کی جواں سالہ بیٹی رورہی ہے، ویڈیو موجودہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک اورگھرمیں پولیس والے کودے تو گھر سےگولی چلادی گئی، رات کی تاریخ میں میرےگھرمیں کوئی کودےکاتودفاع میں کچھ بھی کرونگا۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس اہلکارکےجاں بحق ہونےپراہل خانہ سےہمدردی ہے، پولیس کوجس نےحکم دیا ہے ہےاس کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،کون سا جرم کی،اجواس طرح رات کی تاریکی میں چھاپے مارے جارہےہیں، ان کے احتجاج کو ہم نے نہیں روکا احتجاج ہمارا آئینی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button