Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہباز گل کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میرے پاس تفصیلی معلومات ہیں۔ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، میرے پاس تفصیلی معلومات ہیں۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز ثابت کرتی ہیں کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے، ان پر نہ صرف ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا بلکہ جنسی زیادتی بھی کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’تشدد کا مقصد شہباز گل کو توڑنا ہے، میرے پاس تفصیلی معلومات ہیں، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی تشدد نہیں کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ میں چند سوالات پوچھنا چاہتا ہوں، شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک ہی خیال ہے کہ تشدد کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔

ٹوئٹس میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یاد رکھیں عوام کا اس پر ردعمل آئے گا، ذمہ داروں کا پتا لگانے اور کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button