مجھے نااہل کرانے کی مذموم سازشیں ہورہی ہیں، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح مجھے نااہل کیا جائے۔
شرقپور میں پی پی 139 کے انتخابی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ، اور کہا کہ ایک سازش کے تحت ہم پر بڑے بڑے مجرموں کو مسلط کردیا گیا، یہ آتے ہی اپنے کیسز معاف کرارہے ہیں۔
شریف اور زرداری خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان دونوں خاندانوں نے مشرف سے این آراو لیااور پھرملک لوٹا، ان کی کرپشن کے باعث ملک پر قرضہ بڑھا اور اب ان قرضوں کی قسطیں عوام ادا کررہی ہے۔
جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے منی لانڈرنگ مقدمے پر بھی گفتگو کی، اور کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ پر16ارب روپےمنی لانڈرنگ کا کیس ہے، کیس میں چار گواہ اورتفتیشی افسرہارٹ اٹیک سےمرگئے، کوئی پوچھنے والانہیں کہ یہ سارےکیوں ہارٹ اٹیک سےمرگئے؟
عمران خان نے کہا کہ میں نے کوئی چوری نہیں کی، ملک سےبھاگنےوالانہیں ہوں میں نواز شریف کی طرح گیڈر نہیں ہوں، یہ لوگ میرا مقابلہ بزدل کیساتھ کررہےہیں۔
انہیں کہتا ہوں کہ میرامقابلہ کسی لیڈر سےکرو اس نوازشریف چورسے نہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ مریم نوازکے داماد کی سوسائٹی کیلئے گرڈ اسٹیشن قومی خزانے سے لگانے کاحکم دیا جاتا ہے ، خود شہباز شریف 70 کروڑ کے گرڈ اسٹیشن کو لگانے کا حکم دیتا ہے کہ بھارت سےگرڈ اسٹیشن کیلئےمشینری امپورٹ کرانےکا بندوبست کرو۔
جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامالیکس میں انکشاف ہوا کہ لندن کی پراپرٹی شریف خاندان کی ہے، حسین نوازنےاعتراف کیا کہ لندن فلیٹس کی مالک مریم نواز ہیں، جبکہ مریم نوازسے قوم پوچھتی ہے کہ یہ لندن کےفلیٹس کہاں سےخریدےگئے؟
انہوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹس باپ نےچوری کرکےبیٹی کےنام پرخریدے جب مریم نوازپھنس گئی تو باپ کا نام لینےکےبجائےدادا کانام لینےلگی، محترمہ کہتی ہیں کہ حسین نوازکےدادا بڑے امیرشخص تھے،بھئی مریم نوازکےدادا تو شہبازشریف کےوالد ہیں جبکہ شہبازکہتا ہےوہ غریب تھا۔