Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

خیبرپختونخوا اورپنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اس سلسلے میں عمران خان نے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی طلب کر لیے ہیں ، کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو اور پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتے کو ہوگا۔

عمران خان دونوں پارلیمانی پارٹی ارکان کواسمبلیاں تحلیل کرنے پر اعتمادمیں لیں گے، اور موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button