Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : چیئرمین بورڈ اور سیکرٹری کا اغلاط سے پاک نتائج پر اظہار تشکر

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان اور سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ٹیم ورک کی بدولت اغلاط سے پاک نتائج دینے میں کامیاب رہے ، ملتان بورڈ کا اعزاز ہے کہ اس کے اقدامات اپنے دیگر بورڈ کےلئے بطور مثال پیش کئے جارہے ہیں، وہ نویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

چیئرمین حافظ قاسم کا کہنا تھا کہ ملتان بورڈ ایک اور شفاف امتحانات کے نتائج دینے میں کامیاب رہا، رواں برس کانسپٹ پر فوکس کیا گیا، اس لئے نتائج کچھ کم رہے، بہتر رزلٹ کے لئے ٹیچرز اور طلباء سٹڈی سکیم پر توجہ دیں گے۔

سیکرٹری بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی برقرار رکھتے ہوئے نتائج مرتب کئے، ٹیم ورک نے ملتان بورڈ کو پنجاب بھر نمایاں کیا امتحانات کےلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی، بورڈ کی فنانشل حالات بہتر ہوئے اب بورڈ کا بجٹ ایک ارب 70 کروڑ سے زائد ہے۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر حامد سعید کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں صرف ملتان بورڈ کا اعزاز ہے وہ اغلاط سے پاک رزلٹ دیتا ہے، چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ نے امتحانات کے شفاف انداز میں انعقاد کے لئے بڑا بجٹ رکھا سی ایم ٹاسک فورس بھی ہمارے انتظامات کو دیگر بورڈ کےلئے مثال قرار دیا ہمارا آئی ٹی شعبہ سب بورڈ ز سے منفرد ہے جو شفافیت کو برقرار رکھتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button