جامعہ زکریا : طالبہ پر جملے کسنے پر چیئرمین شعبہ اردو کو "اظہار ناراضگی” کا نوٹس

زکریا یونیورسٹی کی طالبہ پر ریماکس دینے پر چیئرمین کو اظہار ناراضگی کا مراسلہ جاری کردیا گیا، متاثرہ طالبہ نے گورنر کو مراسلہ لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ناانصافی کی داستان، اسسٹنٹ پروفیسر کا احتجاج
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے چیئرمین ممتاز کلیانی کے خلاف ایم فل کی طالبہ نے درخواست جمع کرائی تھی کہ چیئرمین نے ان کو جنسی طور پر ہراس کیا ہے، جس پر انکوائری کمیٹی بنائی گئی۔
جس کی رپورٹ وائس چانسلر کو جمع کرادی گئی ہے ، جس میں ڈاکٹر ممتاز کلیانی کو اظہار ناراضگی کا نوٹس دیا گیا ہے، جبکہ ایک رکن کمیٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نے دوران سماعت یہ اقرار کیا کہ انہوں نے ریماکس پاس کئے کہ "آپ بہت خوبصورت ہیں، آپ کو نقاب کرنے کی کیا ضرورت ہے، میرے آفس میں جب آؤ تو نقاب اُتار کے آیا کرو”۔
کمیٹی کے مزید پوچھنے پر کہا کہ آپ نے ایسا کیوں کہا ؟ تو ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے کہا "میں یہ سب اپنے آفس آنے والی ہر لڑکی کو کہتا ہوں”، ہراسمنٹ کمیٹی کے ایک ممبر نے جواب میں کہا کہ "استاد کے روحانی باپ ہوتا ہے، کیا آپ اپنی بیٹی کو بھی یہی کچھ کہتے ہیں ؟ یا کہنا پسند کریں گے”۔
جس پر انہوں نے معذرت کی، جس پر ان کو نوٹس آف ڈسپلیئر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کے داخلوں میں بے ضابطگی پکڑی گئی
جس کے بارے میں یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایم فل اردو کی طالبہ رومیسہ کی طرف سے ہراسمنٹ کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ایک ہراسمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی، ہراسمنٹ کثنیٹی نے شعبہ اردو کے چیرمین کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی ہے، اور کمیٹی نے ایم فل کی طالبہ کی جانب سے چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ممتاز کلیانی پر جنسی ہراسانی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے، تاہم چیرمین کو غلط ریمارکس پاس کرنے پر یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق "اظہار ناراضگی” کا لیٹر جاری کر دیا ہے، اور آئندہ ایسی کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کی تنبیہ کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کا ایک اور کیس، خواہش پوری نہ کرنے پر طالبہ کو فیل کردیا
اس صورتحال میں طالبہ نے اس فیصلہ کے خلاف گورنر پنجاب کو درخواست لکھ دی، اوع مؤقف اختیار کیا کہ ہراسمنٹ کمیٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر ممتاز کلیانی کو مکمل سپورٹ کیا ہے، یونیورسٹی نے کمیٹی نے جن اساتذہ پر مشتمل ہراسمنٹ کمیٹی بنائی، اُس کا چیئرمین ہی یونیورسٹی کے بزوٹا گروپ کا ممبر اور ممتاز کلیانی بزوٹا گروپ کا یونیورسٹی میں صدر ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس : چیئرمین انکوائری کمیٹی اعتکاف بیٹھ گئے، شکایت کنندہ کو ایک کروڑ روپے کا نوٹس
انکوائری کے دوران ممتاز کلیانی اپنے عہدہ پر موجود رہے، اور اپنے اثرورسوخ استعمال کرکے کمیٹی کی کاروائی پر اثر انداز ہوئے ، کمیٹی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے، غیر جانبدار انکوائری کرواکر مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔