Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں چیئرمینز اور انتظامی افسروں کی تقرریاں

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں مختلف شعبہ جات میں چیرمینز کی تقرریوں کے ساتھ انتظامی آفیسران کی تقرریاں کر دی گئی۔

ںسو سالہ قدیم تاریخ کے حامل ادارہ ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کو بام عروج پر پہنچانے کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کردیا ھے۔

اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں مختلف 6 فیکلٹیز اور لگ بھگ 32 شعبہ جات کے قیام کی باقاعدہ منظوری کے بعد اساتذہ کرام کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

اس ضمن میں سینارٹی کے اصول کو مددنظر رکھتے ھوئے شعبہ انگلش میں ڈاکٹر ضیا احمد باٹنی جام مختار ،کیمسٹری ، نواز احمدفزکس شفقت حیات اردو، ڈاکٹر محمد ابرار زووآلوجی ، ڈاکٹر عبداالطیف، پولیٹیکل سائنس، اور بین الاقوامی تعلقات عثمان جان ، جبکہ اسلامیات ڈاکٹر سلیم اعوان ، اپلائیڈ سائیکالوجی احسان الحق، کامرس اینڈ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس پروفیسر جنید یار خان، شماریات پروفیسر نجیب محمود ، بزنس اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن آفتاب خاکوانی، میتھیمیٹکس ڈاکٹر عبدالمعید سوشیالوجی کاشف، اکنامکس کامران بٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سربراہ پروفیسر جاسم شاہ کو بنایا گیا۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی کے انتظامی معاملات چلانے کے لیے ڈاکٹر ریحان محمد کو ریزیڈنٹ آفیسر و اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن، میڈم مائدہ غفار کو سیکرٹری ٹو وائس چانسلر ، ڈاکٹر ابرار محی الدین کو اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمکس و انچارج ڈسپنسری اور فوکل پرسن پرائم منسٹر پورٹل، پروفیسر مقصود رضوی کو ڈائریکڑ سٹوڈنٹ آفیرز، پروفیسر ظفر شیروانی کو ڈائریکٹر سپورٹس، مس فرح نسیم کو ڈپٹی ڈائریکڑر سٹوڈنٹ آفیرز تعینات کر دیا گیا ھے۔

ڈاکٹر ضیاء وارڈن ھوسٹل اور چیرمین کیفے ٹیریا کمیٹی بھی ھوں گے۔ جبکہ ڈاکڑ ابرار کنٹرولر امتحانات اور ڈاکٹر معید یونیورسٹی ٹریرار بنائے گئے ھیں۔

ڈاکٹر شوکت ملک کا کہنا ہے کہ تمام نئی تعیناتیوں اور کمیٹیوں بننے کے بعد یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی معاملات میں ہر طرح کا تعطل ختم ہو چکا ہے، اور گزشتہ 2 سال سے جمود کا شکار یہ اعلی ادارہ صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

باقائدہ کلاسز کے ساتھ نئے ایڈمشن بھی جاری ھیں۔ ملازمین اور اساتذھ کی تنخواوں کا چیک بھی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیس بھجوا دیا گیا ھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں