Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حقیقی آزادی مارچ کے دوران کنٹینر کی زد میں آ کر نجی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کے سادھوکی میں جاری حقیقی آزادی مارچ کے دوران کنٹینر کی زد میں آ کر نجی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔

خاتون رپورٹر کی شناخت صدف نعیم کے نام سے ہوئی ہے، جو کوریج کے دوران ایک کنٹینر سے دوسرے پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ نیچے آ گری اور کنٹینر کی زد میں آگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اتر کر حادثے کے مقام پر گئے، عمران خان نے سادھوکی میں حقیقی آزادی مارچ کا آج کا مرحلہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون رپورٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر آج کا مارچ یہیں ختم کر رہے ہیں، خاتون رپورٹر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ لواحقین کو صبر دے، کل کامونکی سے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button