Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں بڑی ملاقات

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان سے ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ذوالفقار انجم نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں کیے جانے والے جدید اقدامات سے چوہدری ذوالفقار انجم کو آگاہ کیا، ان اقدامات میں مارکیٹ کی ضرورتوں کے مطابق جدید کورسز، ڈیجیٹل اسٹوڈیو، اسمارٹ کلاس روم، ڈیجیٹل بلیٹن، حال ہی میں تعمیر ہونے والا سیمینار ہال، گرین ہاؤس، شہد کا منصوبہ، آن لائن امتحانات، اور ای آر پی سسٹم شامل ہیں۔

چوہدری ذوالفقار انجم نے یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طلبہ کو جدید خطوط پر تعلیم و تربیت فراہم کر رہی ہے، جو ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی کے نئے تعلیمی پروگرام موجودہ دور کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں اور نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، چوہدری ذوالفقار انجم نے یونیورسٹی کے لیے ائیر کوالٹی انڈیکس کے حوالے سے ایئر مانیٹرنگ سسٹم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا، جو شعبہ ماحولیات کے طلباء اور خطے کے عوام کے لیے نہایت سود مند ثابت ہوگا۔

اس موقع پر شعبہ انوائرمنٹ سائنس کے صدر ڈاکٹر احمد وقاص، ڈاکٹر رابعہ، ڈاکٹر قرۃ العین، اور ڈاکٹر سجاد نعیم بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button