Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضمنی انتخابات : چیف الیکشن کمشنر کے صوبوں کو مراسلے

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کیلیے چیف الیکشن کمشر نے صوبوں کو مراسلے ارسال کیے ۔

کل قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب، کے پی اور سندھ کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلے ارسال کیے ہیں۔

صوبائی حکام کو ارسال کردہ مراسلوں میں انہیں ضمنی الیکشن کے موقع پر پُر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی افراتفری اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے، الیکشن کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد یقینی بنایا جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پولنگ کے سامان کی تقسیم اور دیگر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں کل ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 7 نشستوں پر خود حصہ لے رہے ہیں اور یہ انتخابی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کوئی سیاستدان بیک وقت 7 نشستوں سے الیکشن لڑ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑا تھا، اور تمام نشستیں جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button