Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا شیریں مزاری کی رہائی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا، اگر تفتیش میں گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شریں مزاری کو گرفتار کرنے والے عملے کیخلاف تحقیقات ہوگی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے، راولپنڈی پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ شیریں مزاری کو رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سےگرفتار کرلیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف ملک گیراحتجاج کی کال دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں