Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چینی سفیر نونگ رانگ ، وزیر توانائی حماد اظہر، وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، مشیر تجارت رزاق داؤد سمیت دیگرحکام موجود تھے۔
چینی کمپنیوں کے وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے، سرمایہ کاروں کیلئےمراعات فراہم کی جارہی ہیں ، سرمایہ کاروں کیلئے انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسائل کوترجیحی بنیادپرحل کرنےکیلئےہرماہ خودجائزہ اجلاس کروں گا، پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے، چینی سرمایہ کاری سےروزگار کے مواقع ،افرادی قوت ہنر سیکھے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں درمیانے ،چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع ہیں ، چینی کمپنیاں صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع کردار ادا کر سکتی ہیں، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button