Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور چین کے درمیان مشترکہ منصوبے شروع کرنے کافیصلہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور چائنا مل کر تعلیم اور ریسرچ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں ۔

چائنا سے آئے وفد نے پروفیسر کائی جن باؤ کی سربراہی میں زرعی جامعہ ملتان کا دورہ کیا۔
دورہ کرنے کا بنیادی مقصد زرعی یونیورسٹی ملتان اور چائنا کی مختلف یونیورسٹیوں کے مابین ریسرچ اور تحقیقی میدانوں میں مزید فروغ دینا تھا۔

چائنا سے آئے وفد نے رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز(سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی جامعہ ملتان بہت سے غیر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،لیکن ان میں سے سب سے زیادہ زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون چائنہ سے ہے۔

ہم چائنا کے ساتھ مل کر بہت سے شعبوں میں کام کر رہے ہیں مثلا سائنو پاک کانفرنس اور مختلف لینگوئج کورسز وغیرہ شامل ہیں۔

مزید برآں یہ بہت اچھا اقدام ہوگا کہ زرعی جامعہ ملتان جینگ یکسی یونیورسٹی کے ساتھ ملکرکام کریں ۔اور پاکستان گورنمنٹ چائنا کے ساتھ مل کر بہت سے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔جن میں سی پیک قابل ذکر ہے۔

ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان چائنہ کے ساتھ مل کر ڈبل ڈگری پروگرام پر کام کر رہی ہے۔

ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر حافظ محمد محکم نے وفد کو بتایا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا مختلف زرعی یونیورسٹیز اور انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ایم او یو زرعی میدان میں ترقی کے لئے خوش آئند ہیں۔

چائنا سے آئے وفد نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں بہت ہی کم عرصے میں اس ادارہ نے نہ صرف ملکی بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھی ریسرچ اور دیگر شعبوں میں اپنا نام پیدا کیا ہے۔

مزید کہا کہ چائنا زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ مل کر ریسرچ اور دیگر شعبوں میں کام کرے گا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی ڈاکٹر تنویر احمد ،ڈاکٹر عابد حسین موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button