Breaking NewsNationalتازہ ترین

چینی شہریوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا : چین کا ردعمل آ گیا

چین نے کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے کے واقعے کی پرُزور مذمت اور غم وغصےکا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق چینی اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی میں دراڑ نہیں ڈالی جاسکتی ، چینی شہریوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی انسداددہشت گردی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ، دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے، مجرموں کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئےمل کر کام کریں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو حملےکی بھاری قیمت چکانا ہو گی، چین اورپاکستان کی دوستی اٹوٹ ہے، سی پیک کو سبوتاژ کرنےکی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں