Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیکنالوجی کالج میں چائنیز زبان کا کورس مکمل ہونے پر تقریب

ایک سے زائد زبانوں پر دسترس رکھنے والے طلبہ زیادہ علوم حاصل کر سکتے ہیں، انکی معلومات دیگر کی نسبت زیادہ موثر ہوتی ہیں۔

سی پیک کی موجودگی اور چائنیز زبان سیکھنے سے روزگار کے وسیع تر مواقع نسل نو کو میسر آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انجینئر محمد اسلام پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان نے چائنیز زبان سیکھنے والے طلبہ میں کورس کی تکمیل کے موقع پر سرٹیفیکیٹ کی تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

وائس پرنسپل حافظ محمد اکرم نے کہا کہ اس سنہری موقع سے نوجوانوں کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے، تاکہ انھیں اپنے ملک ہی میں روزگار مل سکے۔

تقریب گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں منعقد ہوئی،جس میں کوآرڈینیٹر محمد فاروق، انجنئیر رانا عابد قمر پروفیسر طارق جمیل و دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button