Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کرس گیل کا پاکستان جانے کا اعلان، نیوزی لینڈ پریشان

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کے پاکستان آنے کے اعلان کردیا، جس کے بعد قومی کھلاڑی، مداح اور ہر شعبہ ‏ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے زندہ دل پاکستانی مہمان پلیئر کا خیرمقدم کرنے کو تیار ہیں۔
کرس گیل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں کل پاکستان جارہا ہوں، میرے ساتھ کون کون آرہا ہے؟‘ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرس گیل کو پاکستان آمد کے اعلان کے بعد خوش آمدید کہا جارہا ہے۔
ایک ‏صارف نے لکھا کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک پاکستان میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ کرس گیل کو بریانی کھلائیں گے، ‏موسیقی اور تحفظ سے بھرپوری مہمان نوازی کر کے دکھائیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ کرس گیل! ہم آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔واضح رہے کہ کرس گیل کا ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ ‏منسوخ کرکے واپس جاچکی ہے ،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button