Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں  دو کرسمس بازار بھی قائم کردیے گئے

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، میسحی برادری کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دو کرسمس بازار بھی قائم کردیے گئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رشید آباد میں کرسچن کالونی میں یو جی ایچ چرچ میں مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے یو جی ایچ چرچ میں مسیحی برادری میں تحائف بھی تقسیم کئے اور کرسمس ٹری بھی بطور تحفہ پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ مسیحی برادری کو ریلیف دینے کیلئے کرسمس بازار قائم کردیے گئے ہیں جہاں کنٹرول ریٹس پر اشیاءخوردونوش فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں اور کرسچن کالونیوں میں صفائی اور سجاوٹ کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کرسمس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کی تقاریب میں شرکت بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button