Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نواب عاشق حسین قریشی ٹرافی 22-2021ء کلب چیمپئن شپ

پی سی بی اور جنوبی پنجاب سدرن کرکٹ ایسوسی کے زیراہتمام کھیلی نواب عاشق حسین قریشی ٹرافی 22-2021ء کلب چیمپئن شپ کا گرینڈ فائنل سٹی جمخانہ مظفر گڑھ نے جیت لیا۔

سٹی جمخانہ مظفر گڑھ نے انٹرنیشنل کرکٹرصہیب مقصودکے کلب کریسنٹ ملتان کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

سٹی جمخانہ نے 50اوورز کے میچ میں کریسنٹ کلب نے 284 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

میچ کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا گیا ۔

فاتح ٹیم کے بیٹر اللہ دتہ کو ناقابل شکست 82رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

کریسنٹ کے زین عباس نے شاندار سنچری سکور کی، اور انٹر نیشنل کرکٹر صہیب مقصود نے 42رنز کی اننگز کھیلی۔

اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی حسن حسین قریشی فرسٹ بورڈ ممبر ایس پی سی اے ۔ انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر ملتان کے ہیڈ وسیم حیدر اور نامور صحافی محمد جمشید نے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے گرینڈ فائنل کی چیمپئن سٹی جمخانہ مظفر گڑھ کو مبارکباد پیش کی، اور رنر اپ کریسنٹ کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی سی اے نہ صرف گراس روٹ لیول پر کلب کرکٹ کو پروموٹ کر رہی ہے ، بلکہ کرکٹ میدانوں کے جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی کے جامع منصوبہ پر بھی عملدرآمد کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button